ٹرمپ” میں نہ مانوں ہار“ کی پالیسی پر عمل پیرا ، قانونی جنگ کا اعلان

0
156

نیویارک (پاکستان نیوز)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے صدارتی حریف جوبائیڈن کی جانب سے انتخابات میں کامیابی کے دعوے کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ ابھی اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے ، سوشل میڈیا کی وئب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ وہ کچھ ریاستوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی چاہتے ہیں ، ان کے خیال میں کچھ ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی کے دوران گڑ بڑ کی گئی ہے ، ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ وہ جلد قانونی جنگ شروع کرنے جا رہے ہیں جس کے دوران بائیڈن کی فتح کی حقیقت سامنے آ جائے گی ، واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حکومت کے ابھی 70 روز باقی ہیں جس کے دوران وہ اپنے اختیارات کا استعمال کر سکتے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here