شکست خوردہ ٹرمپ کو مقدمات کی تفتیش کا سامنا

0
98

واشنگٹن (پاکستان نیوز) نومبر 2016 میں حیران کن طور پر امریکا کے 45 ویں صدر منتخب ہونے والے 74 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اگرچہ گزشتہ 4 سال کے دوران اپنے حریفوں اور دشمن ممالک کو بھی آڑے ہاتھوں لے رکھا تھا، تاہم اب خبریں ہیں کہ جلد ہی ان کی مشکلات کا آغاز ہونے والا ہے اور انہیں ممکنہ طور پر جیل کی سزا بھی ہوسکتی ہے ، کلچر، فیشن اور کرنٹ افیئر کے میگزین وینٹی فیئر کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ یہ طے نہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ جنوری 2021 میں عہدہ صدارت سے الگ ہوتے ہی جیل جائیں گے ، تاہم امکانات ہیں کہ ان کے خلاف کچھ سنگین کیسز کی تفتیش ہوگی اور وہ ان میں مجرم ثابت ہونے پر جیل جا سکتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر گزشتہ چار سال کے دوران متعدد کرپشن، ٹیکس چوری، مارکیٹنگ اور بزنس فرانڈ سمیت خواتین کے جنسی استحصال کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here