سعودیہ :دنیا کاسب سے بڑا اسپتال قائم

0
84

ریاض(پاکستان نیوز) سعودی عرب میں عوام کی طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت کی جانب سے شروع کیا گیا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا۔اس حوالے سے سعودی وزارت صحت نے ہیلتھ کیئر سیکڑ کو ڈیجیٹل بنانے کی کوششوں کے تحت مملکت کے پہلے ورچوئل ہسپتال کا افتتاح کیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ مشرق وسطی میں اپنی نوعت کا پہلا ہسپتال ہے، صحہ ورچوئل ہسپتال دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے۔امریکہ کے ورچوئل نیٹ ورک سے43 ہسپتال منسلک ہیں جبکہ مملکت میں 130ہسپتال اس نیٹ ورک کا حصہ ہیں، وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وزیرصحت نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔بیان میں کہا گیا کہ ہمارا مستقبل روشن ہے ورچوئل ہسپتال میڈیکل ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپنی نوعیت کی اہم تبدیلی ہے۔وزارت صحت سرکاری اور نجی سیکٹرز کے درمیان اسٹرٹیجک شراکت قائم کرنے اور رابطے استوار کرنے کے جذبے سے مملکت کے نجی ہسپتالوں کے ساتھ 100 سے زیادہ معاہدے کر چکی ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق 130 منسلک ہسپتالوں کے بڑھتے ہوئے لائیو نیٹ ورک کے ساتھ صحہ ورچوئل ہسپتال (ایس وی ایچ) دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ہسپتال ہے۔واضح رہے کہ ایس وی ایچ کے مریضوں کو سپیشلائزڈ ڈاکٹروں کو دکھانے کے لیے مملکت کے مختلف حصوں میں جانے کی ضرورت نہیں ہو گی اور نہ انہیں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک محدود رکھا جائے گا۔ایک اہلکار نے عرب نیوز کو بتایا کہ مریض اب ایک ہی کنسلٹنگ روم سے دوسری اور تیسری طبی رائے حاصل کر سکتے ہیں۔ڈاکٹروں کے ساتھ ویڈیو کالز کے برعکس ایس وی ایچ مریضوں کو اپنے مقامی ہسپتال کا دورہ کرنے اور مملکت بھر کے اعلی ماہرین کے ساتھ حقیقی وقت میں لائیو ویڈیو کلینکل سیشن میں شرکت کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here