معاشرتی ناہمواریوں کا شکار خواتین کو سہارا دینے والے فلاحی ادارے Suzy’s Place کی رمضان المبارک کی مبارکباد

0
244

کمیونٹی سے زکوٰة، صدقات و عطیات کی اپیل، Suzy’s Place گزشتہ پانچ برسوں سے خانماں خواتین کی بحالی اور داد درسی میں خدمات انجام دے رہا ہے

شکاگو(پاکستان نیوز) شکاگو لینڈ میں گزشتہ پانچ برسوں سے معاشرے کی ستائی ہوئی گھریلو زیادتیوں کا شکار و نادار خواتین کو سہارا دینے اور بہتر زندگی گزارنے کی جدوجہد میں مصروف سوزیز پلیس نے کمیونٹی کے مخیر و صاحب حیثیت طبقات نیز مسلم کمیونٹی سے اپنے عطیات، زکٰوة و صدقات Suzy’s کو دینے کی اپیل کی ہے، ریاست کی معروف و مقتدر خاتون سماجی و کاروباری شخصیت شاہدہ خان کی قیادت میں سوزی پلیس نے خانگی زیادتیوں، بے خانماں و نادار سینکڑوں خواتین کی بحالی، قانونی اعانت، روزگار کی فراہمی اور سماجی مقام کیلئے مثالی و گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔ 501(c) غیر منافع بخش، اسٹیٹ آف الی نائے سے منظور شدہ سوزی پلیس کو دیئے جانے والے تمام عطیات، زکوٰة و صدقات ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں، مزید تفصیلات کیلئے پاکستان نیوز میں شائع ہونےوالے اشتہار سے استفادہ کیا جا سکتا ہے، یا ویب سائٹ پر رجوع کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here