عالمی تنظیم نے 37 رہنما ئوں کوصحافت کا ‘دشمن’ قرار دیدیا

0
131

لاہور(پاکستان نیوز) صحافیوں کے حقوق اور تحفظ کے لے کام کرنیوالی بین الاقوامی تنظیم ‘رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز’نے ایسے 37 ممالک کے سربراہوں کی فہرست شائع کی ہے جو اپنے ملک میں میڈیا سنسرشپ، صحافیوں کو قید کر کے ، انھیں تشدد کا نشانہ بنا کر، ہراساں کر کے یا انھیں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل کرا کر آزادی صحافت کو مسلسل دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔’رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز’ نے اس فہرست کو ‘پریڈیٹرز آف پریس فریڈم’ یعنی آزادی صحافت کے شکاریوں یا دشمنوں کا نام دیا ہے۔ان 37 ممالک کے سربراہوں میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان، انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی، سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان، ترکی کے رجب اردوان، ایران کے رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای، چین کے صدر شی جن پنگ، روس کے دلادمیر پوتن اور شمالی کوریا کے کم جونگ ان بھی ہیں جبکہ ایشیا کی دو خاتون سربراہان مملکت بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کیری لام کے نام بھی شامل ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ یہ رپورٹ ‘ربِش’ یعنی فضول ہے اور اس حوالے سے حکومت جلد اپنا تفصیلی مؤقف بھی دے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here