چین 2028ءتک سب سے بڑی معیشت ہوگا: تھنک ٹینک

0
160

 

لندن(پاکستان نیوز)برطانوی تھنک ٹینک نے کہا ہے کہ چین 2028ءتک سب سے بڑی معیشت ہوگا،بیجنگ کی معاشی حکمت عملی اسے امریکہ کو پیچھے چھوڑ نے میں معاون ثابت ہو گی۔تھنک ٹینک کے مطابق چین کی کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی اسے اندازوں سے کہیں پہلے ، یعنی اسی دہائی کے اختتام سے قبل ہی دنیا کی سب سے بڑی معیشت بنا سکتی ہے ، یہ بات ایک نئی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ ایک برطانوی تھنک ٹینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق بیجنگ 2028ءتک، اِس وقت دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکا کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ اس سے قبل یہ اندازہ 2033ءکا تھا۔برطانوی تھنک ٹینک ‘دی سینٹر فار اکنامکس اینڈ بزنس ریسرچ کی طرف سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ کے مطابق ہماری توقع ہے کہ امریکا کا عالمی جی ڈی پی میں حصہ 2021ءکے بعد سے کم ہوتا جائے گا، اور نتیجتا اس ملک کی جگہ چین دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔ ،رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے ، ہماری توقع ہے کہ ایسا 2028ءمیں ہو جائے گا۔چینی معیشت کی تیز رفتار بہتری کی وجہ بیجنگ اور واشنگٹن کا کورونا وائرس کی وبائ سے پیدا شدہ حالات سے نمٹنے کی حکمت عملی میں فرق کو قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں چین کی ‘وبائ سے مہارت کے ساتھ نمٹنے ‘ کی تعریف کی گئی ہے ، جہاں انتہائی آغاز میں ہی لاگو کیا جانے والا لاک ڈاو¿ن، کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد کو قابو میں رکھنے میں معاون رہا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا میں بھی وبائ کے خاتمے کے بعد معاشی اعتبار سے بہت بہتری آئے گی، تاہم اس کے بعد اس کی معیشت میں نمو کی شرح سست ہو کر 1.9 فیصد سے 1.6فیصد تک محدود ہو جائے گی۔چینی معیشت کی شرح نمو 2021ءسے 2025ءتک 5.7 فیصد تک رہے گی۔ جس کے بعد 2026ءسے 2030ءتک اس شرح نمو کا اندازہ 4.5 فیصد کا لگایا گیا ہے۔اس کے برعکس چینی معیشت کی شرح نمو 2021ءسے 2025ءتک 5.7 فیصد تک رہے گی۔ جس کے بعد 2026ءسے 2030ءتک اس شرح نمو کا اندازہ 4.5 فیصد کا لگایا گیا ہے۔اس تھنک ٹینک کی رپورٹ میں جاپان کے بارے میں یہی اندازہ لگایا گیا ہے کہ وہ 2030ءکی دہائی کے اوائل تک بدستور دنیا کی تیسری بڑی معیشت رہے گا جس کے بعد بھارت یہ جگہ لے سکتا ہے۔ جبکہ جرمنی جو اس وقت چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے وہ پانچویں پوزیشن پر چلا جائے گا۔ بھارت اس وقت دنیا کی چھٹی بڑی معیشت ہے۔ جبکہ گزشتہ برس کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان دنیا کی چالیسویں بڑی معیشت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here