نیویارک (پاکستان نیوز)صدر ٹرمپ نے دفاعی بل پر ویٹو مسترد کیے جانے پر کانگریس پر شدید غم و غصے کا اظہارکرتے ہوئے ان کو بزدل اور بدتہذیب لوگ قرار دے دیا ہے ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ کورونا ریلیف فنڈز میں اضافہ ہونا چاہئے تھا واضح رہے کہ کانگریس اراکین کی جانب سے ٹرمپ کے دفاعی بل پر ویٹو کو یکسر انداز سے مسترد کر دیا گیا ہے ۔