نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کے قانون دانوںنے کرائے کے مکانوں میں رہائش پذیر افراد کے لیے خصوصی بل پاس کرتے ہوئے ان کو ریلیف دیا ہے جس تحت کرایہ پر رہائش پذیر افراد کو ایک فارم حکومتی ادارے میں جمع کرانا ہوگا جس میں وہ تصدیق کر ے گا کہ وہ اپنے مکان کا کرایہ ادا کرنے سے قاصر ہے جس کے بعد حکومت کی جانب سے اس کو کرایہ کی ادائیگی کی جائے گی۔بل کو 21 کے مقابلے میں 40 ووٹوں سے منظور کیا گیا ہے ۔گورنر اینڈریو کومیو نے اپنی ویب سائٹ پر پیر کو اس بات کا اعلان کیا تھا کہ انھوں نے بل پر باقاعدہ دستخط کر دیئے ہیں ۔