اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستانیوں کی اکثریت سزائے موت کی حامی ، گیلپ پاکستان نے سزائے موت دینے کے حوالے سے عوام کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کر دیا ، 45 فیصد نے سزائے موت کے قانون کی مکمل حمایت کی،ان پاکستانیوں کا کہنا ہے سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کو سزائے موت دینا درست عمل ہے، 39 فیصد نے سزائے موت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کسی بھی صورت میں کسی کی جان لینا غلط ہے، 11 فیصد نے گول مول جواب دیا جبکہ 5 فیصد نے جواب ہی نہیں دیا۔