اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کو یورپ گلوبل چیریٹی ایمبیسڈرتعینات کردیاگیا،مہوش حیات نے اس حوالے سے کہاہے کہ گلوبل چیریٹی کی مدد سے پاکستان میں تعلیم کی بہتری کیلئے کام کرونگی،اداکارہ لندن میراتھن میں بھی عطیات جمع کرنے میں پیش پیش رہیں۔ مہوش حیات ایک انٹرنیشنل خیراتی تنظیم کی دعوت پر لندن میں موجود ہیں ۔اپنے دورے کے دوران وہ بریڈفورڈ کے کرکٹ گراﺅنڈ میں نظرآئیں جہاں انہوں نے برطانوی رکن پارلیمنٹ کو پہلی ہی گیند پر کلین بولڈ کردیا۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مہوش حیات نے لکھا کہ ان کو ناز شاہ کوپہلی ہی گیند پر آ¶ٹ نہیں کرنا چاہیئے تھا بلکہ تھوڑی رعایت کرنی چاہیئے تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل وہ کراچی اور سکھر میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے فروغ کیلئے کے لئے ہاکی کے میدان کا رخ کرچکی ہیں ، اس کے علاوہ بوتل کیپ چیلنج میں بھی اداکارہ نے اپنے جوہر دکھائے۔