اسلام آباد(پاکستان نیوز) قومی اسمبلی میں نیب ترمیمی بل 2022ء کثرت رائے سے منظور، نیب 50 کروڑ روپے سے کم کر کے کرپشن کیسز کی تحقیقات نہیں کر سکے گا، سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہو اجس میں نیب ترمیمی بل منظور کر لیا گیا، 50 کروڑ روپے سے کم کے کرپشن کیسز کی تحقیقات نیب کے دائرہ اختیار سے خارج، چیئرمین نیب فرد جرم عائد ہونے سے قبل احتساب عدالت میں دائر ریفرنس ختم کرنے کی تجویز بھی دے سکیں گے۔ ترمیمی بل کے ذریعے نیب قانون کی سیکشن 16 اور 19 ای میں بھی ترمیم کی گئی ہے۔