مسلم خاتون کو قاتلانہ حملے سے بچانے والے سکول ٹیچر کیلئے تعریفی اسناد

0
448

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے مسلمان خاتون کو قاتلانہ حملے سے بچانے پر 28 سالہ سکول ٹیچر جان کٹانیہ کے جرات مندانہ کو سراہتے ہوئے تعریفی سند سے نوازا ، جان کٹانیہ نے گزشتہ ماہ 22 نومبر کو یونین سکوائر کے قریب سب وے سٹیشن پر ایک مسلمان خاتون کو نفرت کی بنیاد پر کیے گئے چاقو حملے سے بچایا ، اس سلسلے میں ایک اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران خطاب کرتے ہوئے میئر ایرک ایڈمز نے کہا کہ یہ نوجوان ٹیچر ہمارا فخر ہے ، یہ واقعہ ہم سب کے لیے مثال بھی ہے کہ مشکل وقت میں کس طرح ایک دوسرے کی مدد کی جائے ، انھوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ایک دوسرے کی سیفٹی کو یقینی بنانا ہوگا، مسلمان خاتون کی جان بچانے والے سکول ٹیچر کو تقریب کے شرکا نے ہیرو قرار دیا، میئر نیویارک سے تعریفی سند وصول کرنے کے بعد جان کٹانیا نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ خاتون پر میری آنکھوں کے سامنے حملہ کیا جا رہا تھا جس پر میں نے آگے بڑھتے ہوئے اس کو بچانے کی کوشش کی اور خود بھی زخمی ہوگیا۔اس موقع پر میئر آفس کے دیگر افسران نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے سکول ٹیچر جان کٹانیا کی بہادری کو سراہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here