نیوجرسی (پاکستان نیوز) نیوجرسی میںپاکستانی بزنس مین اور کمیونٹی کی معروف شخصیت محمود انصاری دونوجوان لڑکیوں کی جانب سے چاقو کے حملے سے جان کی بازی ہار گیا،محمود انصاری اپنے سٹال پر کپڑوں کی فروخت کررہاتھاکہ اس دوران دولڑکیاں گاڑی سے نکل کر اس کی طرف لپکیں ، چاقو سے حملہ کیا اور بھاگ نکلیں ، محمود انصاری کا تعلق پاکستان کے شہر گوجرانوالہ سے تھا، اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعدادنے قتل کی تحقیقات کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا، اوورسیز نے مطالبہ کیا کہ محمود انصاری کو انصاف دیا جائے جبکہ پولیس واقعے کی تحقیقات کویقینی بناتے ہوئے دو لڑکیوں کو فوری طور پرحراست میں لے ۔