یوم آزقادی پر تشدد کے واقعات، 33 افراد ہلاک، قومی پرچم نذر آتش

0
41

واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکہ کے4 جولائی کو 248 ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں فائرنگ اور تشدد کے دیگر واقعات میں کم از کم 33 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس نے شکاگو سن ٹائمز کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ جمعہ کی صبح تک 4جولائی کی تعطیل کے دن صرف شکاگو میں فائرنگ سے 11افراد ہلاک اور55 زخمی ہوئے۔ شکاگو کے میئر برینڈن جانسن نے کہا کہ تشدد کے حالیہ واقعات سے ہمارا شہرغم میں ڈوبا ہوا ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق کیلیفورنیا کے ہنٹنگٹن بیچ پر یوم آزادی کے موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ ختم ہونے کے بعد ایک حملے میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے ۔ بوسٹن میں جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق رات تقریبا ڈیڑھ بجے فائرنگ کے تین واقعات میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔نیو یارک میں اس دن کی مناسبت سے جہاں آتش بازی کا انتظام کیا گیا وہیں فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہروں میں امریکی پرچم کو نذر آتش کیا گیا۔ رات گئے تک پولیس اور مظاہرین کے درمیان آنکھ مچولی کا عمل جاری رہا۔ نیو یارک کے علاقہ واشنگٹن اسکوائر پارک میں سینکڑوں افراد نے ” فلسطین زندہ باد اور امریکہ مردہ باد” کے عنوان سے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین اسرائیلی اور امریکی حکومتوں کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے۔ اس موقع پر کچھ نوجوانوں نے امریکی پرچم کو جلایا تو مظاہرین یک آواز میں بولے ” جلا دو، جلا رو ” مظاہرین نے صدر بائیڈن اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی بگڑی ہوئی شکلوں والے پوسٹر بھی ہاتھوں میں پکڑ رکھے تھے ۔ ایک پوسٹر جو سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا، اس میں ٹرمپ اور بائیڈن کو بڑے حروف میں “ڈیتھ ٹو آل کنگز ” لکھ کر تاج پہنے ہوئے دکھایا گیا۔ شام ڈھلتے ہی پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہاتھا پائی پھر شروع ہوگئی پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کر لیا۔ رات گئے نیو یارک کی شاہراہوں پر نوجوان فلسطینی جھنڈے لیکر فلسطین کے حق میں اور امریکہ کیخلاف نعرہ بازی کرتے ، رہے ۔ نیو یارک میں یوم آزادی کے حوالے سے عام تعطیل تھی۔ 4 جولائی کی تعطیل آتش بازی کے شاندار مناظر نے سب کے دل موہ لیے ۔ بچوں کی ولی کیفیت بھی دیدنی تھی انہوں نے بھی اس خاص موقع پر خوب انجوائے کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here