روس کی جانب سے یوکرائن پر ایٹمی حملے کے سائے منڈلانے لگے

0
525

ماسکو(پاکستان نیو) روسی صدر ولادی میر پوٹن نے ایٹمی بم گرانے کی صلاحیت رکھنے والے طیاروں کو کریملن پر پرواز کی اجازت دی جس کا مقصد یوکرائن پر دبائو کو بڑھانا تھا، اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماسکو اور یوکرائن کی سرحد پر ٹی یو 95 ایس طیارے جوکہ ایٹمی بم گرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں کو پرواز کرتے دیکھا جا سکتا ہے ، روس کی جانب سے ان طیاروں کو اڑانے کے مقصد سے آگاہ نہیں کیا گیا لیکن سیاسی مبصرین کے مطابق اس اقدام کا مقصد یوکرائن پر دبائو کو بڑھانا ہے ، روسی صدر کے حالیہ اقدام سے نیٹو اتحادی ممالک پر بھی دبائو بڑھ گیا ہے کہ وہ کس طرح معاملے کو حل کرنے میں کردار ادا کریں ، لیویو کے علاقائی گورنر نے میکسم کوزیٹسکی نے تصدیق کی ہے کہ شہر میں روس کے تازہ حملوں میں 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 11 کے قریب افراد زخمی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here