ستارے کو ”فلسطین ”کا نام دیدیا گیا

0
37

کویت سٹی (پاکستان نیوز) آسمان پر ایک روشن ستارے کو دو کویتی ماہرین کی درخواست پر فلسطین کا نام دے دیا گیا ۔ انڈپینڈنٹ اردو کے مطابق کویتی ڈاکٹر موس المزیدی اور ڈاکٹر زہیر المزیدی نے بتایا کہ سٹار رجسٹریشن ویب سائٹ نے ناسا سمیت خلائی ایجنسیوں سے دستیاب معلومات کا استعمال کرتے ہوئے ان کی درخواست پر آسمان پر ایک روشن ستارے کا نام فلسطین رکھا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ بین الاقوامی ستاروں کی رجسٹریشن ویب سائٹ سٹار رجسٹریشن نے ان کی درخواست پر نام کی رجسٹری کا سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا ہے،ان کے بقول یہ ستارہ کویت کے آسمان پر رات کو دوربین کے بغیر بھی نظر آتا ہے۔دونوں ماہرین نے کہا کہ انہیں 30 مئی 2024 کو ستارے کے نام اور آسمان میں اس کے محل وقوع کی ایک تصویر کی منظوری دینے والی ایک سرکاری دستاویز موصول ہوئی جس میں انگریزی میں لکھا گیا ایک جملہ بھی شامل تھا کہ ریاست فلسطین ہمیشہ کے لیے موجود ہے۔دونوں ماہرین نے کہا کہ سٹار رجسٹریشن ویب سائٹ پر ہمیشہ کے لیے فلسطین کا نام محفوظ ہو گیا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین کے نام پر ستارے کا نام رکھنا مسئلہ فلسطین کے بارے میں بیداری بڑھانے اور فلسطینی عوام کے ساتھ بین الاقوامی یک جہتی کو بڑھانے کے لیے ایک قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ ستارہ اپنے نام کے ساتھ ساتھ وسیع کائنات میں اس کے مقام اور زمین سے 257.22 نوری سال کے فاصلے پر ظاہر ہوتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here