خلاء میں140کھرب سمندروں کے برابر پانی

0
20

واشنگٹن (پاکستان نیوز) سائنسدانوں کی جانب سے ایک حیرت انگیز دریافت سامنے لائی گئی ہے جس نے سب کو چونکا کر رکھ دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کو کائنات کے ایک دور دراز حصے میں پانی کا ایک بہت بڑا ذخیرہ ملا ہے۔ یہ ایک خاص قسم کے ستارے کے گرد چکر لگا رہا ہے جسے quasar کہا جاتا ہے جو 12 بلین نوری سال کی ناقابل یقین حد تک فاصلے پر موجود ہے۔ پانی کا یہ ذخیرہ اس وقت سے خلا میں سفر کر رہا ہے جب کائنات بہت چھوٹی تھی۔یہ دور دراز پانی کا ذخیرہ ناقابل یقین حد تک بڑا ہے، جس میں زمین کے تمام سمندروں سے تقریبا 140 کھرب سمندروں سے بھی زیادہ پانی موجود ہے۔ یہ ایک بہت بڑے بلیک ہول کے قریب واقع ہے جو ہمارے سورج سے تقریبا 20 بلین گنا بڑا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق خلا میں ایک بہت بڑا بلیک ہول اے پی ایم 08279+5255 نامی کواسر سے گھرا ہوا ہے، جو کہ ایک ہزار ٹریلین سورج کے برابر توانائی کی ایک بڑی مقدار جاری کرتا ہے۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اس کواسر میں پوری کائنات کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ دور معلوم پانی کا ذخیرہ ہے۔خلائی تحقیقات کے ادارے ناسا کے سائنسدان بریڈ فورڈ نے کہا کہ اس کواسار کی خاص بات یہ ہے کہ یہ بہت زیادہ مقدار میں پانی بنا رہا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ پانی پوری کائنات میں ابتدا سے ہی عام ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کواسار پہلی بار 50 سال قبل دریافت کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here