امریکہ سفید فام کی اندھا دھند فائرنگ،3افراد ہلاک،3زخمی

0
104

 

واشنگٹن(پاکستان نیوز) ریاست الینوئس میں سفید فام کی اندھا دھند فائرنگ سے 3افراد ہلاک،3زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق راک فورڈ شہر کے باؤلنگ ہال میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، ایک مشتبہ شخص گرفتارکرلیا گیا جس کی تحقیقات جاری ہیں،تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پولیس نے بتایا ہے کہ اندھا دھند فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا۔ راک فورڈ شہر کے ایک باؤلنگ ہال میں پیش آنے والے اس واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔اس حوالے سے این بی سی شکاگو ٹی وی چینل نے بتایا کہ حکام نے واقعے سے تعلق کے شبہ میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ راک فورڈ پولیس نے ٹویٹر پر بتایا کہ مشتبہ شخص زیر حراست ہے اور اس کے ساتھ تحقیقات جاری ہے ،واضح رہے کہ راک فورڈ شہر شکاگو سے 130 کلو میٹر جنوب مغرب میں واقع ہے ،اگرچہ امریکہ میں بارہا فائرنگ کے واقعات دیکھے جا رہے ہیں تاہم ملک میں مسلح تشدد کے علاج کے واسطے کی جانے والی کوششیں ہمیشہ سے وفاقی سطح پر آ کر مسدود ہو جاتی ہیں۔ بالخصوص جب کہ امریکی آئین میں آتشی ہتھیار رکھنے کا حق بدستور موجود ہے مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ایک سفید فام شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس سے فائرنگ کے حوالہ سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here