52 فیصد پاکستانی پسند کی شادی کے مخالف

0
31

اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستان میں 52 فیصد پاکستانی پسند کی شادی کے مخالف ہیں۔یہ انکشاف حال ہی میں گیلپ پاکستان کے سروے میں ہوا جس میں 52 فیصد افراد نے کہا کہ وہ پسند کی شادی کی بالکل حمایت نہیں کرتے جب کہ 39 فیصد نے پسند کی شادی کی حمایت کی اور کہا کہ پسند کی شادی پر کوئی اعتراض نہیں، حیران کن طور پر پسند کی شادی کی سب سے زیادہ مخالفت شہری آبادی کی جانب سے کی گئی۔سروے کے مطابق شہری آبادی میں58 فیصد جبکہ دیہی آباد ی میں پسند کی شادی کی مخالفت کی شرح 49 فیصد دیکھی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here