واشنگٹن(پاکستان نیوز) نشریاتی ادارے نے دعوی کیا ہے کہ جاسوسوں نے چینی شہر ووہان کی تجربہ گاہ سے کورونا وائرس کے بارے میں خفیہ معلومات چوری کر لی ہیں جو کسی قیمتی خزانے سے کم نہیں۔ نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ وہی خفیہ معلومات ہیں جو 2019ء میں سب سے پہلے کورونا وائرس کی جینیاتی ترکیب کو ظاہر کرتی ہیں۔ البتہ یہ معلومات خام نوعیت کی ہیں جنہیں ترتیب دینے اور سمجھنے کے بعد کورونا وائرس کی اصیلیت کا پتہ لگانے میں ماہرین کو خاصا وقت لگ سکتا ہے۔