واشنگٹن (پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ کا رواں سال ستمبر کے آخر میں امریکا کا دورہ متوقع ہے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق یہ بات انہوں نے گزشتہ روز وائٹ ہاس میں اپنی پارٹی کے کارکنوں سے ملاقات کے دوران کہی۔ صدر نے کہا کہ مثال کے طور پر چینی صدر شی یہاں آ رہے ہیں، ستمبر کے آخر میں، میرا خیال ہے 24 ستمبر کو۔ یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 14 اور 15 مئی کو بیجنگ کا دورہ کیا تھا۔











