واشنگٹن(پاکستان نیوز)مصنفین نے کہا کہ امریکہ خانہ جنگی کے دہانے پر ہی نہیں بلکہ یہ جنگ شروع ہو چکی ہے۔ نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق پچھلے کئی سالوں سے سیاسی منظر نامے پر دوسری امریکی خانہ جنگی کا امکان منڈلا رہا ہے۔ رپورٹ میں امریکی نشریاتی چینل MSNBC نیوز کے ایک پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ میزبان ٹیفنی کراس نے مایہ ناز مصنفین جیلانی کوب اور باربراایف والٹر کو اپنے شو میں دعوت دی تاکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے MAGA کے حامیوں کی طرف سے بھڑکائی گئی خانہ جنگی کے امکان پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔