مرحوم خالد صدیقی کرونا کا طویل عرصے مقابلہ کرنے کے بعد جمعرات کو جان کی بازی ہار گئے
نمازجنازہ ایم سی سی ایلسٹن اور تدفین فوسٹر پولاسکی قبرستان میں ہوئی،مرحوم نے سوگواروں میں بیوہ اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں
کمیونٹی کا خالد صدیقی کے انتقال پر ان کی مغفرت واعلیٰ درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا
شکاگو(پاکستان نیوز)پاکستانی کمیونٹی میں گزشتہ 20سال سے فعال ومتحرک خالد صدیقی جمعرات 14مئی کو نمونیا و کرونا کی وباءسے کئی ہفتے مقابلہ کرنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔اناللہ وانا اللہ راجعون مرحوم نے تقریباً 60سال کی عمر پائی۔مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ اور دو صاحبزادیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔خالد صدیقی مرحوم کی نماز جنازہMCCایلسٹن کی مسجد میں ادا کی گئی جبکہ تدفین فوسٹر/پولاسکی قبرستان میں ہوئی۔خالد صدیقی کے انتقال کی خبر کمیونٹی میں نہایت دکھ سے سنی گئی اور مختلف شخصیات نے مرحوم کے سانحہ ارتحال پر ان کی مغفرت وجنت الفردوس میں اعلیٰ درجات کے علاوہ مرحوم کے سوگواران کے لئے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔ادارہ پاکستان نیوز شکاگو خالد صدیقی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہے اور مرحوم کی بخشش آخرت میں بہتری اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبروجمیل کے لئے دعاگو ہے۔(آمین)