نیویارک (پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ دو ہفتوں کے دوران صدارتی انتخابات کے لیے بھرپور مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، ٹرمپ کورونا وائرس کی خراب صورت حال کے باعث اپنی الیکشن مہم کو شروع نہیں کر سکے لیکن اب کورونا لاک ڈاﺅن میں نرمی اور زندگی کے معمول پر آنے کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹرمپ آئندہ دو ہفتوں میں انتخابی مہم کو بھرپور طریقے سے شروع کریں گے ، مہم کیلئے مختص مقامات اور اوقات کے حوالے سے ابھی کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں ، واضح رہے کہ ٹرمپ اپنے بیان میں کہہ چکے ہیں کہ عوام بہت جلد انتخابی مہم کی چمک دمک اور لوگوں کا سمندر دیکھیں گے جس کا جوبائیڈن صرف خواب دیکھ سکتے ہیں ۔