مسلم ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کر دیں، ایران

0
155

تہران(پاکستان نیوز) ایران نے مسلم ممالک سے اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای نے مسلم ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کے بجائے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کریں ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر خامنہ ای نے مسلم ممالک کو تنقید کا نشانہ بنانے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ کرنا درست نہیں کیوں کہ جنگ بندی آپ کے نہیں بلکہ صیہونی ریاست کے ہاتھ میں ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ اسرائیل چاہے تو جنگ بندی کرے اور نہ چاہے تو نہ کرے۔ یہ ان کی مرضی ہے لیکن مسلم ممالک کے ہاتھ میں جو چیز ہے وہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنا ہے۔ایرانی سپریم لیڈر نے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل سے درست طریقے سے نمٹنا سفارتی تعلقات منقطع کرنا ہے۔ مسلم ممالک جو کام خود کرسکتے ہیں وہ کام تو کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here