پاکستان کے پاس زبردست اقتصادی صلاحیت موجود ہے، ڈونلڈ بلوم

0
58

لاہور(پاکستان نیوز) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس زبردست اقتصادی صلاحیت موجود ہے، پاکستان کی معاشی اصلاحات میں پیشرفت میں مدد کے لیے امریکا ہر روز کوشش کررہا ہے جو اسے مزید مسابقتی اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بہتر طور پر تیار کرے گی۔ امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ ڈونلڈ بلوم نے ان خیالات کا اظہار نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے لاہور کے دورے کے دوران ملاقات میں کیا۔ ملاقات کا مقصد پاک-امریکا تجارتی و اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا اور پنجاب کے عوام اور حکومت کے ساتھ تعاون کو وسیع اور گہرا کرنا تھا۔ سفیر نے نگران وزیراعلی پنجاب سے انسانی حقوق اور سب کے لیے بنیادی آزادیوں کے تحفظ اور احترام کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مذہبی گروہوں کے نمائندوں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں امریکی سفیر اور قونصل جنرل ہاکنز نے مسیحی برادری کے گرجا گھروں اور رہائش گاہوں پر حالیہ حملوں کی امریکا کی جانب سے مذمت کا اعادہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here