رہائشی مسائل بے قابو؛ کینیڈا کا غیرملکی طلبا کی تعداد میں 35فیصد کمی کا اعلان

0
42

ٹورانٹو (پاکستان نیوز) کینیڈا جہاں نہ صرف لاکھوں پاکستانی تارکین وطن آباد ہیں بلکہ جہاںہر سال بڑی تعداد میں پاکستانی سٹوڈنٹس اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے بھی جاتے ہیں، رہائش کی کمی کے مسائل کی وجہ سے کینیڈین حکومت کی جانب سے غیر ملکی سٹوڈنٹس کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کینیڈین حکومت کی جانب سے کئے جانیوالے اس فیصلے کے اہم پہلوئوںکا جاننا ضروری ہے۔کینیڈین حکومت کی جانب سے جاری کردہ پالیسی کے مطابق غیر ملکی سٹوڈنٹس کی تعداد میں 35فیصد کمی کی جا رہی ہے۔جن سٹوڈنٹس کو تعلیمی ویزے جاری کئے جائیں گے ، ان ویزوں کی معیاد دو سال ہو گی۔ کینیڈین حکومت کی جانب سے جاری کردہ امیگریشن پالیسی کے تحت فارن سٹوڈنٹس کی تعداد میں کمی کا فیصلہ ماسٹرز اور پی ایچ ڈی طلبا پر لاگو نہیں ہوگا۔سٹوڈنٹس ویزہ میں کمی کے ساتھ ساتھ یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ کینیڈین حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں کے غیر ملکی پوسٹ گریجویٹ سٹوڈنٹس کو تعلیم مکمل ہونے کے بعد اب ”ورک ویزے ”جاری نہیں کیے جائیں گے اور انہیں تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے اپنے ملک واپس جانا ہو گا، کینیڈین امیگریشن وزارت کی ایک رپورٹ کے مطابق تازہ پابندیوں کے نتیجے میں سال 2024 میں بین الاقوامی طالب علموں کے لیے تقریباً تین لاکھ ساٹھ ہزار اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 35 فی صد کم ہے۔کینیڈین میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں رواں برس 3 لاکھ 64 ہزار غیر ملکی طلبا کو داخلہ دیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here