پاکستان سے معاہدہ جلد ہوجائیگا؛ آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری

0
88

اسلام آباد(پاکستان نیوز)مشرق وسطی اور وسطی ایشیا کیلئے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہاد ازعورنے اس یقین کااظہارکیا کہ آئی ایم ایف بورڈسے منظوری کے بعد پاکستان کے ساتھ اسٹاف سطح کامعاہدہ جلد ہوجائے گا۔ انہوں نے امید ظاہرکی کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کاسلسلہ جاری ر ہے گا اورآئی ایم ایف کاپروگرام بروقت مکمل ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ پاکستان کی معیشت کے استحکام کیلئے اپنا مثبت کردارجاری رکھے گاجبکہ وزیرخزانہ سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ توسیعی فنڈ سہولت کے تحت 9 ویں جائزہ کے حوالہ سے پاکستان نے تمام پیشگی اقدامات مکمل کرلئے ہیں اورپاکستان کی حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ ذمہ داریوں کی ادائیگی میں پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کویہاں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اورعالمی بینک کے سالانہ موسم بہارکے اجلاس کے موقع پرآئی ایم ایف کی ٹیم سے زوم کے ذریعہ میٹنگ میں کہی ۔ آئی ایم ایف کی ٹیم کی قیادت مشرق وسطی اوروسطی ایشیا کیلئے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹرجہاد ازعور نے کی۔ اس موقع پروزیرمملکت ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا، معاون خصوصی محصولات طارق باجوہ،معاون خصوصی طارق محمودپاشا بھی موجود تھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here