واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے کہا ہے کہ اب ہم نے افغانستان سے فوجیوں کے انخلا کا فیصلہ کر لیا ہے تو ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ افغان عدالتی نظام منصفانہ فیصلے کرے اور وہاں مختلف مظالم کا نشانہ بننے والے افراد خواتین کی خفاظت اور انہیں سستا انصاف ملے ، ہم یہ نہیں چاہتے کہ انخلا کے بعد افغانستان کے حالات مزید بدتر ہو جائیں ، اس خطے کے بارے میں ہر فیصلے میں ہمیں اپنے اتحادیوں کی رائے کا بھی احترام کرنا چاہئے ، انھوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو حل کیے بغیر مشرق وسطیٰ کا امن بحال نہیں ہو سکتا ، اسرائیل کو کھلی چھٹی نہیں دینی چاہئے کہ وہ فلسطینیوں کا ناحق خون بہائے۔