خوشحالی، پاکستان نے بھارت کو 15 پوائنٹ پیچھے چھوڑ دیا، عالمیرینکنگ

0
115

نیویارک(پاکستان نیوز) اقوام متحدہ کی جانب سے دنیا کے خوشحال ترین ممالک کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔عالمی جریدے بلوم برگ کے مطابق اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم نے جمعے کے روز دنیا کے خوشحال ترین ممالک کی فہرست جاری کی جس کے مطابق فن لینڈ مسلسل پانچویں سال بھی دنیا کا سب سے خوشحال ملک ہے جبکہ ڈنمارک کا دوسرا اور آئس لینڈ کا تیسرا نمبر پر ہے۔دوسری جانب اگر پاکستان کی بات کی جائے اس نے خوشحالی کے لحاظ سے اپنے پڑوسی ملک بھارت کو ایک بار پھر پیچھے چھوڑ دیا ہے۔فہرست کے مطابق پاکستان کا نمبر 121واں ہے جبکہ بھارت اس فہرست میں 136 نمبر پر موجود ہے ،دوسری جانب اس فہرست میں افغانستا ن کا آخری نمبر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here