مانی آئی سی سی فنانشل اینڈ کمرشل کمیٹی کے سربراہ مقرر

0
665

لاہور(پاکستان نیوز) پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کے سربراہ مقرر ہو گئے۔ چیئرمین آئی سی سی ششانک منوہر نے احسان مانی کی تقرری گزشتہ ہفتے آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس کے دوران کی۔ فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کا شمارآئی سی سی کی چند اہم کمیٹیوں میں ہوتا ہے جو آئی سی سی کے مالی اور کمرشل معاملات پر نظر رکھتی ہے۔ احسانی مانی پیشے کے اعتبار سے ایک چارٹرڈ اکاﺅنٹینٹ ہیں جو 17 سال بعد ایک بار پھر یہ اہم ذمہ داری نبھائیں گے۔ احسان مانی 1996ءمیں آئی سی سی فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کے پہلے چیئرمین بنے تھے۔ احسان مانی 2002ءتک اس عہدے پر تعینات رہے، بطور چیئرمین کمیٹی احسان مانی نے 2000ءمیں آئی سی سی کا پہلا کمرشل معاہدہ کروایا جس کی مالیت 550 ملین ڈالر تھی۔احسان مانی کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی میں اندرا نوئی بطور آزاد ڈائریکٹر شرکت کریں گی جبکہ امیتابھ چوہدری (بی سی سی آئی)، کرس نینزنی (کرکٹ ساﺅتھ افریقہ) عمران خواجہ (نائب چیئرمین آئی سی سی)، ایرل ایڈنگز ( کرکٹ آسٹریلیا) اور کولن گریوز (انگلینڈ کرکٹ بورڈ) بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ احسان مانی دوسری بار آئی سی سی فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کے سربراہ مقرر ہوئے ہیں۔ڈاکٹر نسیم اشرف 2008ءمیں ایچ آر اینڈ رمیوناریشن کمیٹی کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیئرمین کی جانب سے مجھ پر کئے جانے والے اعتماد پر خوش ہوں، میں مانوسواہنے اور ان کی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس کے دوران پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان اور اسٹار ویمن کرکٹر ثناءمیر کو آئی سی سی ویمنز کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here