نکولس اوجولا نے تیسری عالمی جنگکی پیش گوئی کردی

0
5

لندن(پاکستان نیوز) برطانوی اخبار کے مطابق بہت پہلے کووڈ کی پیش گوئی کرنے والے برطانیہ کے ایک خود ساختہ روحانیت کیماہر نے 2025 کے لیے شدید انتباہ جاری کیے ہیں جس میں سال کے وسط میں تیسری جنگ عظیم کا خطرہ بھی شامل ہے۔ وہ ٹرمپ کی جیت کی پیش گوئی بھی کرچکے تھے، ان کے مطابق 2025 کے دوران خواتین کے کھیلوں، ملازمین کے حقوق اور اعضا کی سائنسی تخلیق میں پیش رفت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں مقیم 38 سالہ ہپنو تھراپسٹ نکولس اوجولا نے کہا کہ یہ ایک ایسا سال ہوگا جب دنیا میں ہمدردی کی کمی اورایک دوسرے کے خلاف تشدد کی ہولناک کارروائیاں دیکھیں گے۔ گزشتہ 2024 اس نے ٹرمپ کے امریکی انتخابات جیتنے کی پیش گوئی کی تھی، انہیں یقین ہے کہ منتخب صدر ٹرمپ کا قانونی لڑائیوں اورمنفی پریس کی دھمکیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے کامیاب سال گزرے گا۔ اوجولا نیسمندر کی بلند ہوتی سطح، طوفانی بارشوں، اور تباہ کن سیلاب کی پیش گوئی کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2025 خواتین کے کھیلوں میں بڑی پیش رفت ہوگی، ملازمین کے حقوق کے لئے بھی زیادہ پیش رفت دیکھنے میں آئے گی، کام کی جگہ پر زیادہ اجرت یا تنخواہ میں شفافیت ہوگی ۔2025 میں روایتی اقدار کی بحالی اور لیبارٹریوں میں اعضا کی تخلیق جیسی سائنسی پیش رفت ہوگی۔ ان کے مطابق کیٹی پیری کو 2025 میں شادی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا اور کیٹ بلانشیٹ کا سال کامیاب رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here