کیئر کا دبئی میں چین کی خفیہ جیل کی تحقیقات کا مطالبہ

0
183

واشنگٹن (پاکستان نیوز) دی کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن (کیئر ) نے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دبئی میں خفیہ چینی جیل کی تحقیقات کو یقینی بنائیں جہاں پر اطلاعات ہیں کہ ایغور مسلمانوں کی بڑی تعداد کو قید کیا گیا ہے ، دبئی میں چین کی خفیہ جیل کا انکشاف چینی خاتون کی جانب سے کیا گیا ہے جس کا دعویٰ ہے کہ اسے دبئی ہوٹل سے چینی اہلکار نامعلوم مقام پر قائم جیل میں لے گئے جہاں 8 روز تک اس سے پوچھ گچھ کی گئی جس کے بعد اس پر ایک دستاویز پر دستخط بھی کرائے گئے جس پر لکھا تھا کہ میرا کزن مجھے ہراس کرتا تھا ، چینی خاتون نے بتایا کہ آٹھ روز کے دوران اس نے تین ایغور مسلم خواتین کو بھی دیکھا تھا جوکہ چین واپس جانے کی بجائے ترکی جانے کی خواہشمند تھیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here