نیویارک (پاکستان نیوز)گاڑی ٹکرانے کے حوالے سے جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 24 سالہ علی جان کی بازی ہار گیا ، خاندان غم سے نڈھال ، والدین کی دہائی تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انتھنی علی 89 ایونیو پر رات دس بجے بی ایم ڈبلیو کار پر جیولری شاپ سے گھر واپس جا رہا تھا کہ اچانک سائیڈ سے کار نے ہٹ کیا تو علی کی گاڑی ایک فون پول سے ٹکرا گئی جس کے بعد دونوں ڈرائیورز میں معمولی تکرار ہوئی تو دوسرے ڈرائیور نے علی پر فائرنگ کر دی جس سے ایک گولی علی کے سر اور دوسری سینے میں لگی جس سے اس کی فوری موت واقعہ ہوگئی ، والدہ نے بتایا کہ علی نے فائرنگ سے چند منٹ پہلے مجھے کال کر کے بتایا کہ میں گھر آ رہاہوں اور اپنے نئے پپی کو والک پر لے جائوں گا جس کے بعد وہ کبھی نہیں لوٹ سکا ، والد بھی غم سے نڈھال ہوگئے جبکہ گاڑیوں کے ٹکرانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے ۔ پولیس کی جانب سے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے ۔