نیویارک میں13 سالہ سکھ نوجوان نسل پرستانہ حملے کا شکار

0
504

نیویارک (پاکستان نیوز) کیئر نیویارک چیپٹر نے سفوک کائونٹی میں دو سکھ نوجوانوں پر سفید فام افراد کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ سفوک کائونٹی پولیس کی جانب سے تحقیقات شروع کرنے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے ، کیئر نیویارک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عفاف ناشر نے کہا کہ ہم کسی صورت بھی اقلیتوں کے خلاف نفرت آمیز واقعات کو قبول نہیں کریں گے ، امید کرتے ہیں کہ سکھ نوجوان زیادہ زخمی نہیں ہوئے ہوں گے ، ہماری سفوک کائونٹی پولیس سے اپیل ہے کہ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، واضح رہے کہ سفوک کائونٹی کے شاپنگ مال میں دو سکھ نوجوانوں کے ساتھ نفرت آمیز واقعہ ، سفید فام نوجوانوں کے گروپ نے شاپنگ مال میں خریداری میں مصروف دو سکھ نوجوانوں 13 سالہ شزبیر سنگھ بیدی اور یووراج بندرا کو تشدد کا نشانہ بنایا ، شبزبیر سنگھ بیدی نے بتایا کہ ہم شاپنگ مال میں موجود تھے کہ دوپہر 3 بجے کے قریب سفید فام نوجوانوں کے گروپ نے ہم پر حملہ کردیا ، مجھے منہ پر مکے مارے گئے ، بچوں کے والد نے کہا کہ ان کی والدہ نے دونوں بچوں کو شاپنگ مال میں خریداری کے لیے چھوڑا تھا لیکن واپسی پر دونوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جوکہ قابل قبول نہیں ہے ، سیکیورٹی اداروں کو اس کا ایکشن لیتے ہوئے ذمہ داروں کو گرفتار کرنا چاہئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here