افغانستان، طالبان کے حملے، 14 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

0
120

 

حملے صوبہ پروان اور فرح میں کیے گئے، متعدد چیک پوسٹیں تباہ، جوابی کارروائی میں 8 طالبان بھی مارے گئے

کابل(پاکستان نیوز) افغانستان میں طالبان کے حملوں میں 14 افغان اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ پروان میں طالبان نے ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس میں 7 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ گورنر کے ترجمان نے کہا کہ حملے میں طالبان کا جانی نقصان ہوا ہے۔ ضلعی پولیس نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔ فرح شہر میں طالبان نے فائرنگ کر کے مزید 7 اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ جھڑپوں میں 8 طالبان بھی مارے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here