پاکستانی مصنوعات کی عدم دستیابی پر پاکستانی امریکن کاروباری شخصیات پھٹ پڑیں

0
32

نیویارک(پاکستان نیوز) پاکستانی امریکن کاروباری شخصیات نے رپورٹ میں بتایا کہ نیویارک سمیت امریکہ کی تمام ریاستوں کی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی عدم دستیابی کی اہم وجہ پاکستان میں سیاسی اور معاشی عدم استحکام ہے، پاکستانی مصنوعات کی آسمان کو چھوتی قیمتوں نے بھارتی سپلائرز کو گولڈن چانس مہیا کیا کہ آج امریکہ کے تمام پاکستانی سٹورز پر بھارتی مصنوعات کم قیمتوں پر میسر ہیں اور پاکستانی کمیونٹی انہیں خریدنے پر مجبور ہے۔ پاکستانی سٹورز کے مالکان نے امریکی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی عدم دستیابی کا ذمہ دار حکومت کی غلط پالیسیوں کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے ہمیں دکھ اور شرم محسوس ہوتی ہے کہ ہمارے سٹورز پر پاکستانی مصنوعات کی بجائے بھارتی اور بنگلہ دیشی چیزیں فروخت ہو رہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here