ماہر نفیسات ڈاکٹر نے جوان بیٹی کو گولی مار کر خودکشی کر لی

0
188

ملتان (پاکستان نیوز) ملتان میں ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر حسین نے اپنی بیٹی کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کی وجہ سے پیش آیا ، ڈاکٹر اظہر ماہر نفسیات تھے، ا±ن کا کسی بات پر اپنی بیٹی سے جھگڑا ہوا۔جھگڑے پر ڈاکٹر اظہر نے اپنی بیٹی ڈاکٹر علیزہ حیدر کو گولی ماردی اور پھر خود کشی کرلی۔واقعے کی تفتیش جاری ہے، لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کردی گئی ہے ۔پولیس حکام کے مطابق فرانزک ٹیموں نے واقعے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔پولیس کے مطابق خاندان کے باقی افراد صدمے کی حالت میں ہیں، اس لیے ابتدائی بیانات لینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here