پی آئی اے کاامریکہ کیلئے پروازیں شروع کرنیکا فیصلہ

0
66

اسلام آباد (پاکستان نیوز) حکومت نے امریکا، برطانیہ اور یورپ کیلئے پی آئی اے پروازیں شروع کرنیکا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک میں ایوی ایشن کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور کوششوں کی تعریف کی۔ وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے ملک میں ہوابازی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات اور کوششوں کو سراہتے ہوئے امریکا، برطانیہ، یورپ اور دیگر ممالک کے لیے جلد پروازیں دوبارہ شروع کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے ان خیالات کااظہاربدھ کویہاں ہوابازی سے متعلق امورکے جائزہ کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیرتارڑ، معاون خصوصی طارق باجوہ،اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان، سیکرٹری قانون، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل، اے ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل اور وزارت خزانہ و ایوی ایشن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں خدمات کی فراہمی کو متاثر کیے بغیر ان مسائل کو حل کرنے اور پاکستان میں ہوا بازی کے معیار کو بین الاقوامی طریقوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے عملی طریقوں کابھی جائزہ لیاگیا ،اس سلسلے میں درپیش قانونی اور مالی رکاوٹوں پر تبادلہ خیال ہوا اور دستیاب امکانات اور مواقع پر غور کیا گیا۔وزیر خزانہ نے ملک میں ہوابازی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات اور کوششوں کو سراہا اور اس شعبے کیلئے ممکنہ معاونت فراہم کرنے کے عزم کااظہارکیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here