کورونا کی آفت سے نمٹنے کیلئے مسلم کمیونٹی کی دل کو کھول کر امداد ،ہزاروں ڈالر کا سامان جمع

0
237

 

منیر پاشا نے 6ہزار ڈالر ، نعیم بٹ نے 2، راجا ساجد نے 1 ، یاسین الشعیب نے 2200، خلیل نے 3، عامر رزاق نے 1ہزار ڈالر کا سامان ایکنا ریلیف میں جمع کرایا
روزانہ ٹرکوں کے ٹرک امدادی سامان سے بھر کر آ رہے ہیں ، ہمارے رضا کار گھر گھر جا کر سامان تقسیم کر رہے ہیں ، برادر شبیر گل

نیویارک (پاکستان نیوز) کورونا وائرس کی آفت کے پیش نظر پاکستانی نژاد امریکی شہریوں نے محتاج اور نادارلوگوں کی مدد کے لیے خزانوں کے منہ کھول دیئے ہیں ، مسلمانوں کی بڑی تعداد نے امریکہ میںمسلمانوں کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم اکنا ریلیف کیلئے امداد کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کے تحت منیر پاشا نے گروسریز اور چاولوں کے 300بیگز ، اس کے علاوہ پھلوں ، جوسز کی 5 سے 6 ہزار ڈالر کی اشیا اکنا ریلیف کے آفس میں جمع کرائی ہیں ، راجا ساجد نے 1ہزار ڈالر کی گروسریز ، نعیم بٹ نے 2 ہزار ڈالر کی اشیا ، یاسین الشعیب نے 2200 ڈالر کی کھانے کی اشیا ، خلیل نے 3 ہزار ڈالر ، عامر رزاق نے ایک ہزار ڈالر ، قاسم مجید نے 5 ہزار ڈالر کی روزمرہ کی اشیا اکنا ریلیف کو دی ہیں ، اسی طرح اسمبلی وومن نٹالیا فرنینڈس نے دودھ کے 700ڈبے بطور امداد اکنا ریلیف میں جمع کرائے ، کونسل مین مارک گونج نے دودھ کے 400گیلن اکنا ریلیف کو بطور امداد دیئے ہیں ۔سسٹر موسو دھرمے نے 150 سرجیکل ماسک اور 30ہینڈ سینی ٹائزر اکنا ریلیف کو بطور امداد دیئے ہیں ، شبیر گل کی سربراہی میں اکنا ریلیف کی ٹیم گھر گھر جا کر نادار اور محتاج لوگوں میں کھانے کی تقسیم کو یقینی بنا رہی ہے جبکہ کورونا وائرس کے پیش نظر ایسے افراد کو بھی کھانا فراہم کیا جا رہا ہے جو کہ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے خوراک جمع کرنے سے محروم رہے ہیں ، اکنا ریلیف کے رضا کار گھر گھر جا کر نیکیاں کمانے میں مصروف عمل ہیں ، اکنا ریلیف اور معروف سماجی شخصیت شبیر گل کی جانب سے مسلم کمیونٹی سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آفت کی اس گھڑی میں اپنے مستحقین کی مدد کے لیے دل کھول کر مدد کریں تاکہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کر کے وہ بھی اس آفت سے محفوظ رہ سکیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here