نیویارک (پاکستان نیوز) کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن سمیت دیگر مسلم تنظیموں نے کابھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے کانگریس میں خطاب پر پابندی عائد کر نے کا مطالبہ کر دیا ہے ، کیئر کی جانب سے کانگریس کو بھیجے گئے خط میں موقف اپنایا گیا کہ ہم مسلم مخالف ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو مشترکہ طور پر نوازنے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہیں۔ 22 جون کو اپنے آئندہ امریکی دورے کے دوران کانگریس کے اجلاس سے مودی کا خطاب کسی صورت قبول نہیں ہے، مودی حکومت کا بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ رویہ دنیا کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے کہ کیسے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں، CAIR پہلے ہی نوٹ کرچکا ہے کہ مودی کے دور میں ان کے سیاسی اتحادیوں نے نوجوان مسلم خواتین پر اسکول میں حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی ہے، مسلمانوں کے بڑے پیمانے پر ہونے والے قتل کو نظر انداز کیا ہے، اور مسلم مخالف قتل عام میں مودی کے کردار کے بارے میں بی بی سی کی ایک دستاویزی فلم کو سنسر کیا ہے اگر آپ عیسائیوں، دلتوں، مسلمانوں، سکھوں، اور دیگر اقلیتوں کی حمایت کرنے کے لیے CAIR کی کوششوں کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں جنہیں ناانصافی اور بے جا تشدد کا سامنا ہے، تو براہ کرم اس ریلیز کو پڑھیں۔CAIR کا مشن شہری حقوق کا تحفظ، اسلام کی تفہیم کو بڑھانا، انصاف کو فروغ دینا اور امریکی مسلمانوں کو بااختیار بنانا ہے۔