ڈالر 2 ،سونا 7800روپے تولہ سستا

0
113

کراچی (پاکستان نیوز) سعودی عرب کی مالی معاونت کے بعد انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1.90 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر 1.90 پیسے کمی کے بعد 172 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ کی کمی سے 175 روپے 40 پیسے پر فروخت ہوا۔ واضح رہے کہ امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر امداد کی فراہمی ہے۔ دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں قیمت 1789 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جبکہ پاکستان میں تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن حد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ سونے کی قدر 7 ہزار 800 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 24 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here