کشمیری شال اوڑھے سعودی ولی عہد کی تصویر وائرل

0
224

ریاض(پاکستان نیوز)فیشن اور سٹائل کے لیے مشہور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی کشمیری شال اوڑھے تصاویر نے سوشل میڈیاپر دھوم مچا دی ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی بورڈ میٹنگ کی صدارت کے دوران روایتی رومال (کشمیری شاہ توس شال)اوڑھے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شرکت کی تاہم اس کے بعد سعودی ولی عہد ایک مرتبہ پھر اپنے انوکھے اور منفرد اسٹائل کے باعث سرخیوں کی زینت بنے۔سٹائلش جیکٹ اور رومال کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے انٹرنیٹ پر ان برانڈز کی تلاش شروع کر دی تاہم یہ بھی کہا گیا کہ کشمیری شال رومال کی قیمت 2800 سعودی ریال بتائی گئی ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق شاہ توس شال کشمیر میں تیار کی جانے والی سب سے قیمتی شال ہے۔ شاہ توس شال کی تجارت پر مکمل پابندی عائد ہے، خلاف ورزی کی پاداش میں آٹھ سال تک کی قید بھی ہو سکتی ہے ۔شاہ توس تبتی ہرن چیرو کے اون سے تیار کیا جاتا ہے اور اون حاصل کرنے کے لیے نایاب جانور کے مبینہ بے دریغ قتل کے بعد چیرو کی حفاظت کے پیش نظر شاہ توس تیار کرنے اور اس کی تجارت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی تھی جو ہنوز برقرار ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here