کراچی(پاکستان نیوز) ماہر فلکیات نے عید الاضحی 17 جون بروز پیر کو ہونے کی پیش گوئی کر دی۔ماہر فلکیات کے مطابق ذی الحجہ کا چاند 7 جون بروز جمعہ 29 ذی القعدہ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، 7 جون کو غروب آفتاب 7 بج کر 20 منٹ پر ہونے کا امکان اور غروب قمر 8 بج کر 31 منٹ پر متوقع ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے 45 منٹ ہو گی، چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 40 سے 50 منٹ تک رہنے کا امکان ہے۔ماہر فلکیات نے بتایا کہ غروب آفتاب کے تقریبا 15 منٹ بعد چاند نمایاں طور پر دیکھا جاسکے گا، چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔