طاہر جاوید معاون خصوصی کے عہدے سے فارغ

0
155

نیویارک (پاکستان نیوز) معروف امریکی بزنس مین طاہر جاوید کو ”پاکستان نیوز”کے چشم کشا انکشافات کے بعد پاکستان میںوزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، ادارہ ”پاکستان نیوز” نے نہ صرف طاہر جاوید کی امریکہ میں متنازع شخصیت کو بے نقاب کیا بلکہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے اندھے انتخاب پر بھی بھرپور تنقید کی جس کا نوٹس لیتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بزنس مین طاہرجاوید کو وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے فوری طور پر فارغ کردیا،وزیراعظم کی منظوری سے طاہر جاوید پر امریکہ میں فراڈ کے مقدمات پر معاون خصوصی کا عہدہ واپس لیاگیا ،طاہر جاوید کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ،طاہرجاوید کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کا نوٹیفکیشن 6اکتوبر کو جاری کیا گیاتھا،وزیر اعظم نے طاہر جاوید کو معاون خصوصی سرمایہ کاری تعینات کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here