دل میں انتقام کی تمنا نہیں، قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، نواز شریف

0
69

لاہور (پاکستان نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دل میں رتی برابر بدلے یا انتقام کی تمنا نہیں، صرف اس قوم کی خوشحالی کی تمنا ہے، آئین پر عمل کرنے والے ریاستی ادارے، جماعتیں اور ستونوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔نواز شریف نے کہا کہ 40 سال کی سیات کا نچوڑ بتا رہا ہوں کہ اس کے بغیر کوئی آگے نہیں بڑھ سکتا، وہ بنیادی مرض دور کرنا ہوگا جس کی وجہ سے ملک بار بار حادثے کا شکار ہوجاتا ہے، نئے سفر کے آغاز کی ضرورت ہے۔ لاہور میں مینار پاکستان پر ہونے والے مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کہاں سے چھیڑوں فسانہ کہاں تمام کروں؟ ذرا نظر جو ملے پھر انھیں سلام کروں، یہ پوری لائن ہے، ہم سب لوگوں کے خلاف کیسز بنائے گئے مگر کسی نے ن لیگ کا جھنڈا نہیں چھوڑا، بجلی میں نے تو مہنگی نہیں کی، نواز شریف نے بجلی مہنگی نہیں کی۔ نواز شریف نے کہا کہ مجھے پتہ ہے آپ کیا سننا چاہتے ہیں، آئی لو یو ٹو، کچھ دکھ درد ایسے ہوتے ہیں جو انسان بھلا تو نہیں سکتا مگر کچھ دیر کے لیے ایک طرف رکھ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ کون ہیں جو نواز شریف کو ہر چند سال بعد قوم سے جدا کر دیتے ہیں، ہم نے تو ملک کی تعمیر کی، ایٹم بم بنایا، لوڈ شیڈنگ ختم کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here