ممبئی(پاکستان نیوز)بھارتی پولیس ریاست اترپردیش کے شہر پریاگ راج میں جمعہ کو بارش کے بعد دریا کے کنارے ریت میں دفن کی گئیں سیکڑوں لاشوں کی برآمدگی کے بعد تحقیقات کر رہی ہے۔جبکہ سوشل میڈیا میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ یہ کووڈ۔19متاثرین کی باقیات ہیں۔خبرایجنسی اے پی کے مطابق جیپ اور کشتیوں پر سوار پولیس لائوڈ سپیکر کے ذریعے لوگوں کو ہدایت کر رہے ہیں کہ لاشوں کو دریائوں میں نہ پھینکیں، ہم آپ کی مدد کیلئے حاضر ہیں۔