جنوبی کوریا؛ کم ترین شرح پیدائش ریکارڈ

0
360

سیوئل(پاکستان نیوز) جنوبی کوریا نے دنیا میں کم ترین شرح پیدائش کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ 2018کے ڈیٹا کے مطابق جنوبی کوریا میں فی خاتون شرح پیدائش ایک بچے سے کم تھی مگر 24 اگست کو جاری اعداد و شمار کے مطابق یہ مزید کم ہو کر 1.08فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ یہ مسلسل چھٹی بار ہے جب خواتین میں شرح پیدائش کو کم ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے مقابلے میں ترقی یافتہ ممالک میں اوسط شرح پیدائش 1.6 فیصد ہے۔ کسی ملک کو آبادی ایک ہی سطح پر رکھنے کے لئے فی جوڑا کم از کم 2.1 فیصد شرح پیدائش کی ضرورت ہوتی ہے۔ آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈویلپمنٹ (او ای سی ڈی) کے مطابق گزشتہ 6 دہائیوں کے دوران دنیا بھر میں شرح پیدائش میں نمایاں کمی آئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here