میئر ایڈمز کا سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

0
76

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے سوشل میڈیا پر نفرت آمیز واقعات اور مذہبی نفرت پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حکم دے دیا، یونان میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر میئر ایرک ایڈمز سمیت 23مختلف ممالک سے 53 میئرز نے شرکت کی اور اس حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا جبکہ سوشل میڈیا کو نفرت آمیز واقعات کو پھیلانے کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے ، ایرک ایڈمز کا کہنا تھا کہ واشگنٹن کے قانونی ماہرین کو دیکھنا ہوگا کہ سوشل میڈیا نفرت آمیزی پھیلانے میں کیسے کردار ادا کر رہا ہے، انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا صارفین کو نفرت آمیز واقعات کے خلاف اپنے احتجاج کے طور پر کوئی خاص فلیگ یا جملے استعمال میں لانے چاہئیں ناکہ اس حوالے سے خبروں کو پھیلانے کا ذریعہ بننا چاہئے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ حکومتی عہدیداران کو تمام اقلیتوں کے ساتھ قریبی تعلقات کو استوار کرنا چاہئے، خاص طور پر افریقن امریکن، اور یہودی نوجوانوں سے جوکہ نفرت آمیز واقعات کی وجہ سے انتہائی اقدامات اٹھاتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here