واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکا میں ذہنی مسائل کا بحران کم ہونے کا نام نہیں لے رہا بلکہ بڑھتا ہی جارہا ہے۔ صرف 2022 میں خودکشیوں کی شرح میں 2.6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے عہدیداروں نے 2022 کے ابتدائی اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 2021 میں خودکشیوں میں مجموعی طور پر 5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اور 2022 میں یہ شرح 2.6 فیصد مزید بڑھ گئی ہے۔مجموعی طور پر گزشتہ سال 49,449 امریکیوں نے خودکشی میں اپنی جانیں گنوائیں جو کہ 2021 میں 48,183 اموات سے زیادہ ہیں۔